اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ایک روزہ میچوں کے 5 بہترین بولرز کی فہرست میں وسیم اکرم کا نام شامل

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگراتھ نے ایک روزہ میچوں کے 5 بہترین بولرز کی فہرست میں وسیم اکرم کو شامل کرلیا۔اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تیسرے ایک روزہ میچ سے پہلے بات کرتے ہوئے میگراتھ نے

اپنے بہترین بولرز کی فہرست سامنے رکھی۔پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 502 وکٹیں حاصل کرنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو میگراتھ نے اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے ہم وطن بریٹ لی کو بھی اپنی بہترین بولرز کی فہرست میں شامل کیا، بریٹ لی اپنے دور کے تیز ترین بولرز میں سے ایک جانے جاتے ہیں۔میگراتھ کی بہترین بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس بھی موجودہیں جنہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ کے پہلے اوور میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔میگراتھ نے بہترین باؤلرز کی فہرست میں اپنے دور کے بہترین اور شہرہ آفاق بولرز سری لنکا کے سابق سپنر مرلی دھرن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک کو بھی شامل کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…