بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

قائد اعظم ٹرافی، اظہر علی کا ”ایڈونچر” سینٹرل پنجاب کو لے ڈوبا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(یواین پی) قائد اعظم ٹرافی میں اظہر علی کا ”ایڈونچر” سینٹرل پنجاب کو لے ڈوبا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو6 وکٹ سے زیر کرلیا،ناکام ٹیم نے میچ کے آخری روز حریف کو جیت کے لیے 50 اوورز میں 212 رنز کا ہدف دیا جو اس نے دلچسپ انداز

میں 43.3 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، سعود شکیل نے 61 رنز بنائے۔اسد شفیق نے جارحانہ انداز میں 39 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،عمیر بن یوسف نے 44 رنز کا حصہ ڈالا،خرم منظور نے 18 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد 11 رنز بنا سکے،شہزاد حسن نے 24 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،اس سے قبل 32 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ٹیم سینٹرل پنجاب کے کپتان اظہر علی نے دوسری اننگز 7 وکٹ پر 243 رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کر دی۔یوں سندھ کو کامیابی کے لیے 212 رنز کا ہدف ملا، عثمان صلاح الدین نے75 اور محمد سعد نے 59 رنز بنائے،قاسم اکرم 22 اور وقاص مقصود 17 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے،سعود شکیل، محمد اصغر اور محمد عامر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ایک وکٹ فواد عالم کو ملی،اس سے قبل سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 207 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی،تابش خان نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔جواب میں

فواد عالم کے 115 رنز کی بدولت سندھ نے پہلی اننگز میں 239 رنز بنائے تھے، فاتح ٹیم کو22 پوائنٹس ملے،دوسری طرف یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 186 رنزسے ہرا دیا، فاتح ٹیم کو25 پوائنٹس ملے، 413 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے

والی ٹیم کے پی کوآخری دن فتح کیلیے280 رنز درکارتھے مگر وہ 65.2 اوورز میں 226 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔عادل امین نے 67 اور کامران غلام نے51 رنز بنائے، یاسر شاہ اور کاشف بھٹی نے 4، 4 وکٹیں اپنے نام کیں، یاسر نے میچ میں مجموعی طور پر 8 کھلاڑیوں کو پویلین

کی راہ دکھائی۔اس سے قبل بسم اللہ خان کی سنچری اور کاشف بھٹی کے 98 رنز کی مدد سے بلوچستان نے اپنی پہلی اننگز میں 362 رنز بنائے تھے، کے پی کی ٹیم پہلی اننگز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوئی، خرم شہزاد نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 195 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نے تیسرے روز 8وکٹ پر 217 رنز بنا کردوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…