برطانوی فٹبال کلب چیلسی کے مالک کا یہودی آبادکاروں کو فنڈنگ کا انکشاف

24  ستمبر‬‮  2020

لندن( آن لائن )برطانوی فٹبال کلب چیلسی سے منسلک کمپنیوں کے مالک رومن ایبرا موشیو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کے لئے یہودی آباد کاروں کو فنڈنگ فراہم کرتے ہیں۔

بی بی سی عرب نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی نژاد رومن ایبرا موشیو نے یہودی آباد کار تنظیم ایلاط کو 10 کروڑ ڈالر فراہم کئے۔یہ پیسہ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخلی اور یہوی کو ان کی زمینوں پر آباد کرنے پر خرچ کیا گیا۔ یہودی آباد کار تنظیم ایلاط مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے اور یہودیوں کو آباد کرنے کا کام کرتی ہے۔ روسی نژاد ارب پتی رومن ایبرا موشیو کو 2018 میں اسرائیلی شہریت دی گئی تھی۔وہ اسرائیل میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور مختلف سماجی کاموں کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈنگ فراہم کرتے ہیں۔بی بی سی عرب نیوز نے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس سے ایک معاہدے کے تحت کچھ اہم ڈاکومنٹس حاصل کئے جس میں رومن ایبرا موشیو کی کئی کمپنیوں کا برٹش ورجن آئی لینڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے 15 سال سے برطانوی فٹبال ٹیم چیلسی کے مالک رومن ایبرا موشیو نے ایلاط کو سب سے زیادہ فنڈنگ فراہم کی۔

عبرانی زبان میں ایلاط کا مطلب خدا پر مکمل بھروسہ ہے۔ ایلاط مشرقی یروشلم میں سٹی آف ڈیوڈ کی نام نہاد تنظیم بھی چلاتی ہے۔ اس سائٹ کو دیکھنے کے لئے ہر سال لاکھوں لوگ یروشلم آتے ہیں۔ سٹی آف ڈیوڈ ایک آثار قدیمہ کی جگہ ہے جہاں یہودی مسلسل کھدائی کر رہے ہیں جس پر یورپین یونین سمیت دنیا بھر میں تنقید ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…