منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

سرفراز احمدکے ستارے گردش میں  پریکٹس میچ میں بھی قیادت سے محروم

datetime 17  جولائی  2020 |

لاہور( آن لائن  ) انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے امیدوار صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلیے تیار ہیں، ڈربی میں پہلا 4روزہ انٹرسکواڈ پریکٹس میچ میں بھی سرفرازاحمد قیادت سے محروم ہو گئے،اظہر علی اور بابر اعظم کوکپتانی سونپنے کا امکان ہے، مہمان کرکٹرز انگلش کنڈیشنز میں

فارم اور فٹنس ثابت کرکے اپنی سلیکشن ممکن بنانے کیلیے جان لڑائیںگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سکواڈ میں شامل کرکٹرز نے ووسٹر میں قرنطینہ مکمل کرنے کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا، اس دوران2انٹرسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گئے،ڈربی میں ایک دن آرام اور2 روز مشقوں کے بعد جمعے کو پہلا چار روزہ انٹرسکواڈ مقابلہ ہوگا،اظہر علی اور بابر اعظم ممکنہ طور پر قیادت کریں گے، گذشتہ میچ میں سرفراز احمد کو ایک ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا مگر اب یہ ذمہ داری چھین لی گئی،گرین اور وائٹ ٹیمیں ایک ایک اننگز ہی کھیل سکی تھیں،اس بار میچ 4روزہ ہونے کی وجہ سے بیٹسمینوں اور بولرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا زیادہ موقع ملے گا، ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے امیدواروں کی پوری کوشش ہوگی کہ اپنی فارم اور فٹنس سے متاثر کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کی توجہ حاصل کریں۔گذشتہ میچز کے دوران پیسرز میں سے شاہین آفریدی بہتر فارم میں نظر آئے تھے، اس بار دیگر بھی انگلش کنڈیشنز کا مناسب استعمال کرنے کیلیے کوشاں ہوں گے۔ دریں اثناگذشتہ روز بھی مہمان کرکٹرز نے صبح اور سہ پہر کے 2الگ سیشنز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا،چند بیٹسمینوں کو پہلے دیگر کو دوسرے مرحلے میں نیٹ میں موقع دیا گیا،عابد علی، شان مسعود، اظہر علی اور بابر اعظم نے طویل سیشن کیے،دیگر بھی اپنی باری پر نیٹ میں آئے۔یونس خان بڑی باریک بینی سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خامیوں کی نشاندہی کرتے رہے، بولرز میں وقار یونس نے نسیم شاہ کو لینتھ بہتر بنانے کیلیے خصوصی مشورے دیے،نوجوان پیسر نے باوٰنسرز بھی کیے،شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض اور دیگر پیسرز بھی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کوشاں رہے، بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ کی مشقیں بھی جاری رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…