لاہور ( آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد ملک کے کئی عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز بابر اعظم، محمد عامر، شعیب ملک، سہیل خان، فواد عالم ، عمر امین سمیت 22 کھلاڑیوں کو ملازمت سے فارغ کرکے سوئی سدرن گیس نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بند کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جب پی سی بی نے قومی فرسٹ کلاس سسٹم سے ڈپارٹمنٹ کے کردار کو ختم کیا ،اس کے بعد ہی سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ نے ان کھلاڑیوں کے معاہدوں کو
ختم کرکے ان کے بقا یا جات ادا کردیئے۔ سوئی گیس میں ان کھلاڑیوں کو 3 لاکھ سے 50 ہزار روپے تک کی تنخواہ اور مراعات ملتی تھیں۔ سوئی ناردرن گیس اور نیشنل بینک سمیت کئی اداروں نے بھی اپنے کنٹریکٹ والے ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس میں شامل بڑے کھلاڑی جن میں مصباح الحق، اسد شفیق، یاسر شاہ، محمد حفیظ، محمد عباس شامل ہیں ، کی ملازمیتں مستقل ہیں اور وہ اپنے اثر ورسوخ کی وجہ سے ملازمتوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔