پاکستان میں ہونے والا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

10  جولائی  2020

لاہور (این این آئی) رواں سال ستمبر میں پاکستان میں ہونے والا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اے سی سی نے رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی تھی، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں پی سی بی اس ایونٹ کو ایک بہت بڑا موقع سمجھ رہا تھا، بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے صاف انکار کیا تو چند میچز یو اے ای میں کرانے

پر بھی غور ہوا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں دنیا کے دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح پی سی بی نے بھی متبادل پلان بنانے شروع کر دیئے تھے، پہلے مکمل ٹورنامنٹ دبئی میں کرانے کی بات چلتی رہی، اس کے بعد وائرس سے بہت کم متاثر ہونے والا سری لنکا میزبانی کیلئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے اعلامیہ کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے ایشیا کپ کو ملتوی کرنا پڑا، ایشیا کپ کا انعقاد ستمبر میں ہونا تھا۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد 2021 میں ہو گا۔اے سی سی کا مزید کہنا ہے کہ جون 2021 میں ایشیا کپ کرانے کے لیے ورکنگ کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔سری لنکا کرکٹ ایشیا کپ 2021 کی میزبانی کرے گا، ایشیا کپ 2021 آئندہ سال جون میں ہونے کا امکان ہے۔  اے سی سی نے رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی تھی، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں پی سی بی اس ایونٹ کو ایک بہت بڑا موقع سمجھ رہا تھا، بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے صاف انکار کیا تو چند میچز یو اے ای میں کرانے پر بھی غور ہوا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں دنیا کے دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح پی سی بی نے بھی متبادل پلان بنانے شروع کر دیئے تھے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…