لاک ڈائون سے قبل ہی کائونٹی کرکٹ میں کورونا وائرس پھیلنے کا انکشاف

2  جولائی  2020

لندن(این این آئی) لاک ڈائون سے قبل ہی کائونٹی کرکٹ میں کورونا وائرس پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 17 کھلاڑی و اسٹاف ممبرز میں وبا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 18انگلش فرسٹ کلاس کائونٹی کلبز یکم اگست سے کھیل کی سرگرمیاں پھر سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

بورڈ کی جانب سے جمع کیے جانے والے ڈیٹا سے انکشاف ہواکہ 23 مارچ کو لاک ڈائون سے قبل ہی مختلف کائونٹیز کے 13 پلیئرز اور 4 کوچنگ اسٹاف ممبرز میں وائرس کی علامات ظاہر ہوچکی تھیں،وہ کرکٹ کمیونٹی سے باہر اس وائرس کا شکار ہوئے تھے، پری سیزن ٹریننگ میں ان سے وائرس کی منتقلی کے شواہد بھی نہیں ملے۔دوسری جانب ڈومیسٹک کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے سخت ترین پروٹوکول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، بدھ سے مڈل سیکس، سمرسٹ اور ناٹنگھم شائر کی ٹیمیں بھی ٹریننگ کا آغاز کرچکی ہیں، اس حوالے سے وہ انٹرنیشنل سیریز کے پریکٹس پروٹوکول کی پیروی کررہی ہیں،البتہ ان کا باقاعدگی سے ٹیسٹ نہیں لیا جا رہا بلکہ ٹارگٹ ٹیسٹنگ ہوگی، صرف ان پلیئرزکو جانچا جائے گا جن کے علاقوں میں وائرس موجود،کسی اہل خانہ میں علامات ہوں گی یا پھر خود پلیئر یا اسٹاف کی طبعیت ناساز دکھائی دے گی۔آن دی اسپاٹ ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہوگی مگر تمام کائونٹیز پر واضح کردیا گیاکہ اس پر اضافی ایک ملین پائونڈ خرچ ہوں گے، ہر کائونٹی کا اپنا کوویڈ19 آفیسر وائرس کوڈ پر عملدرآمد کرائے گا، اسی طرح 24 گھنٹے میڈیکل ماہرین آن کال دستیاب ہوں گے، مہمان ٹیم کو میزبان وینیو کی کوویڈ پالیسی کے حوالے سے میچ سے 4 روز قبل ہی مطلع کیا جائے گا۔آئندہ پیر کو کائونٹی کلبز کے سربراہوں کی میٹنگ میں ہوٹل کے حوالے سے پالیسی پر بات چیت ہوگی، یہ بات طے ہے کہ زیادہ ترپلیئرز اپنی گاڑیوں پر سفر کریں گے،البتہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مناسب ہوادار کوچز بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…