انگلینڈ کیخلاف طویل سیریز کھیلنے کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ،پہنچنے کے بعد کھلاڑی کتنے دن قرنطینہ میں رہیں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں

28  جون‬‮  2020

لاہور(این این آئی)انگلینڈ کے خلاف ایک طویل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے خصوصی طیارے نے 10 بجے لاہور سے مانچسٹر کے لیے اڑان بھری۔ گرین شرٹس دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ابھی انگلینڈ روانے ہونے والے قومی اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جب کہ بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ان کے علاوہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی 2 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔مانچسٹر پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں 14 روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد پریکٹس کرے گی جس کے بعد وہ 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم چار روزہ میچز کھیلے گی۔دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔دریں اثناقومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچنے کے بعد ووسٹر میں 14 دن قرنطینہ کے بعد 13 جولائی کو ڈربی روانہ ہوجائے گی۔بورڈ حکام کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام افراد کا انگلینڈ پہنچنے پر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اور پاکستان میں جن کھلاڑیوں کے مثبت ٹیسٹ آئے وہ اتوار کو چارٹرڈ فلائٹ پرسفر نہیں کریں گے۔ای سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم ووسٹر میں پری ٹور ٹریننگ کرے گی، دو انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز ہوں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹوئنٹی میچز کی حتمی تاریخ اور وینیوز کا اعلان بعد میں ہوگا۔سیریز کے تینوں ٹیسٹ مانچسٹر اور سائوتھمپٹن میں کھیلنے پر پہلے ہی اتفاق ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…