ا نیویارک (این این آئی)ڈبلیو ڈبلیو ای کے عالمی شہرت یافتہ فری اسٹائل ریسلر ’دی انڈر ٹیکر‘ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مجھ میں لڑنے کی مزید چاہ نہیں، نہ جیتنے کے لیے کچھ اور بچا ہے۔سیاہ ہیٹ پہنے رنگ میں داخل ہونے والے ’دی انڈر ٹیکر‘ کا اصل نام ’مارک کیلاوے‘ ہے، انہوں نے تقریباً 30 سال دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کو محظوظ کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ اسٹار دی انڈر ٹیکر کے ساتھ ان کے رنگ میں واپس نہ آنے کے فیصلے پر ہمدردگی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کیلاوے کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ یہ کائو بوائے اب رخصت ہو جائے،میں رنگ کے باہر رہ کر وہ کچھ کر سکتا ہوں جو میں رنگ میں نہیں کرسکتا اور میں اس مقام پر پہنچ گیا ہوں جہاں مجھے یہ بات سمجھ آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک آخری میچ کیلئے واپس آنے کیلئے سوچیں گے لیکن اس کا حتمی فیصلہ وقت ہی کرے گا۔ کیلوے متعدد بار ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن بھی بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رائل رمبل اور چار لوگوں کے مقابلے ٹیگ ٹیم کے بھی چھ بار فاتح قرار دیے جا چکے ہیں۔دی انڈر ٹیکر کے کیرئیر کا آغاز ورلڈ کلاس ریمپیئن شپ نامی ریسلنگ کمپنی سے 1984 میں ہوا تھا۔ وہ 1990 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں آئے جہاں وہ ٹیڈ ڈیبائس کی ملین ڈالر ٹیم کا حصہ بنے۔کیلوے کو ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے بانیوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ وہ پہلے کاسکٹ میچ اور 1992 میں ہونے والی پہلی سروائور سیریز میں بھی شامل تھے اس کے علاوہ 1996 میں بارئیڈ الائیو اور ہیل ان کے سیل کے 1997 میں ہونے والے میچ میں بھی حصہ لیا۔اپنی گفتگو میں مارک کیلاوے نے کہا کہ ریسلنگ میرا جنون ہے،یہ وہ جگہ ہے جہاں میں اپنے دل و دماغ کے ساتھ پوری محنت سے کام کرتا ہوں۔