جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلئے 4 نکاتی پلان پیش کردیا

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق اوپننگ بیٹسمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلئے 4 نکاتی پلان پیش کردیا۔ایک انٹرویومیں رمیز راجہ نے کہا کہ کلب اور ڈومیسٹک لیول پر پچزکا معیار بہت ہی خراب ہے، جب تک اچھی پچز نہیں بنیں گی ٹاپ کلاس مقابلے نہیں ہوسکتے، آپ کا جتنا مرضی بڑا مقصد ہو مگر جب تک پچز پر توجہ نہیں ہوگی کچھ بھی حاصل نہیں کرسکتے۔فرسٹ کلاس کرکٹ اسٹرکچر کے بارے میں

انھوں نے کہاکہ پہلے یہ فیصلہ کرلیا جائے کہ آپ کو ریجنل ٹیمیں رکھنا ہیں یا پھر پروفیشنل آرگنائزیشنز کی جانب واپس لوٹنا ہے، اس کے بعد اپنی پوری توجہ ان ٹیموں پر مرکوز کریں، غیرملکی اسٹارز کو مدعو کریں، سیزن کے آغاز سے قبل ہی تمام مقابلوں کا شیڈول شائع کرانا چاہیے تاکہ شائقین کو پہلے سے ہی آگاہی حاصل ہو۔ اسی طرح کرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بہتر اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…