اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا زندگی میں والد کی رہنمائی اور حمایت کا شکریہ ،ٹوئٹر پر جذباتی پیغام شیئر

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زندگی میں والد کی رہنمائی اور حمایت کا شکریہ ادا کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے عالمی یومِ والد کی مناسبت سے ایک پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاپا جی! آپ مجھے میچوں میں لے کر گئے، کڑی دھوپ میں کھڑے ہو کر مشاہدہ کیا۔بابر اعظم نے اپنی کامیابیوں کا سہرا

والد کے سر سجاتے ہوئے لکھا کہ یہ والد ہی کی محنت ہے کہ انہوں نے مجھے حوصلے اور صبر سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ہمت دی۔انہوں نے لکھا کہ والد صاحب نے گھڑی کی مرمت کے چھوٹے سے کاروبار سے ناصرف ہماری ذمہ داریاں پوری کیں بلکہ ہم میں اپنی اقدار، خواب اور روایات کو بھی منتقل کیا۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں بابر اعظم نے والد کی ان تمام کاوشوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…