ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ کپ 2011ء فائنل کے مبینہ طور پر فکسڈ ہونے کے الزامات سری لنکا کی وزارت کھیل نے  بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کی وزارت کھیل نے ورلڈ کپ 2011ء فائنل کے مبینہ طور پر فکسڈ ہونے کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔سری لنکا کے سابق وزیر کھیل مہندا نندا آلتوگماگے نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ 2011ء میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل فکسڈ تھا۔سابق وزیر کے بیان کے بعد

سری لنکا کی وزارت کھیل کی جانب سے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں ایک درخواست جمع کرادی گئی جس میں ان الزامات کی باضابطہ تحقیقات کا کہا گیا ہے۔ممبئی میں ورلڈ کپ2011ء کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل حاصل کیا تھا۔ سری لنکن ٹی وی کو انٹرویو میں سری لنکا کے سابق وزیر کھیل مہندا نندا آلتوگماگے کا کہنا تھا کہ وہ سال 2011 میں کھیلوں کے وزیر رہے ہیں، وہ یہ بات وثوق سے کہتے ہیں کہ 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بیچا گیا تھا۔بھارتی کھلاڑیو ں نے ایسے تمام الزامات کی سختی سے تردید کررکھی ہے۔اس میچ کے بارے میں سابق کپتان رانا ٹنگا نے بھی سوالات اٹھائے تھے، ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ہارے تھے تو میں شدید اضطراب میں تھا، انہیں لگتا ہے کہ کچھ غلط ہو ا ہے، اس میچ کی تحقیقات کرائی جانی چاہیے، رانا ٹنگا اس میچ کے دوران بحیثت کمنٹیٹر اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…