منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

شاہد آفریدی سے نفرت کا اظہار،سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا برہم، بھارتیوں کے رد عمل پر افسردگی کا اظہار

datetime 15  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)عالمگیر وبا کورونا کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صحت کے حوالے سے نفرت انگیز جملے اور تبصرے شیئر کرنے والے بھارتیوں پر سابق بھارتی اوپننگ بیٹسمین آکاش چوپڑا نے اظہار برہمی کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہاں دنیا بھر کی معروف شخصیات شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے حوالے سے دعا گو ہیں وہیں بھارتی صارفین اپنی نفرت انگیزی کو یہاں بھی استعمال کرتے نظر آئے۔بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اخلاقیات کو پس پشت ڈال کر شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر رد عمل دیا، صارفین شاہد آفریدی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر کو خوش کن قرار دے رہے تھے تو کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اب آفریدی کو اپنی جان بچانے کیلئے بھارت سے وینٹیلٹرز منگوانے پڑیں گے۔متعصب بھارتی صارفین یہ بھی کہتے دکھائی دیئے کہ کورونا ہی شاہد آفریدی کو ان کے کئے کی سزا دے سکتا ہے اور سبق سکھا سکتا ہے۔بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے تعصب پسند بھارتیوں کو جواب دیا اور بھارتیوں کے اس ردعمل پر افسردگی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ کیا واقعی ہم سنجیدہ ہیں، کیا نزاکت اور انسانیت ماضی کی چیزیں ہوچکی ہیں؟آکاش چوپڑا کے اس ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتیوں کے ایسے رویے پر وہ خود بھی شرمندہ ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انکی صحت یابی سے متعلق دعائیں کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

کورونا وائرس میں مبتلا شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ انہیں لوگوں کے پیغامات مل رہے ہیں جو ان کے لئے دعائیں کر رہے ہیں، وہ تمام افراد کے مشکور ہیں۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ لوگ اس مشکل وقت میں مدد کے منتظر افراد کی تلاش اور ان کا خیال جاری رکھیں۔واضح رہے کہ 13 جون کو شاہد آفریدی نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی تھی۔پاکستان میں لاک ڈائون کے دوران شاہد آفریدی نے ملک کے مختلف شہروں میں ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم جاری رکھی ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…