منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی

datetime 31  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان بیورو آف شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی علاقوں اور شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1555 روپے رہی،

جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.63 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ہفتے یہی قیمت 1565 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب جنوبی علاقوں میں بھی سیمنٹ کے نرخ میں معمولی کمی ہوئی۔ مذکورہ ہفتے کے دوران یہاں فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1539 روپے رہی، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 1547 روپے تھی۔ اس طرح جنوبی علاقوں میں قیمت میں 0.53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق شمالی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی فی بوری قیمت اسلام آباد میں 1532 روپے، راولپنڈی میں 1535 روپے، گوجرانوالہ میں 1600 روپے اور سیالکوٹ میں 1500 روپے رہی۔اسی طرح لاہور میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1590 روپے، فیصل آباد میں 1550 روپے، سرگودھا میں 1582 روپے، ملتان میں 1591 روپے، بہاولپور میں 1560 روپے، پشاور میں 1573 روپے جبکہ بنوں میں 1490 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی شہروں کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1470 روپے رہی۔ حیدرآباد میں یہ نرخ 1519 روپے، سکھر میں 1600 روپے، لاڑکانہ میں 1523 روپے، کوئٹہ میں 1520 روپے جبکہ خضدار میں 1600 روپے فی بوری ریکارڈ کیا گیا۔تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، تاہم مختلف شہروں میں فی بوری نرخوں میں واضح فرق برقرار رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…