ہفتہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2026 

مہنگے موبائلز سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر، سینیٹ کمیٹی کا ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ

datetime 31  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز کا جائزہ لیتے ہوئے

ان میں فوری کمی کی سفارش کردی ہے۔رانا محمود الحسن کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں درآمدی موبائل فونز کی قیمت مقرر کرنے کے طریقہ کار اور ان پر لاگو ٹیکسز کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے کسٹمز حکام کو ہدایت کی کہ موبائل فونز کی درآمد پر عائد ٹیکسز کے لیے ایک مؤثر اور واضح نظام تشکیل دیا جائے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر اور ٹیرف کمیشن سے بھی موبائل فونز پر ٹیکس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی۔کمیٹی نے سفارش کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس فوری طور پر کم کیا جائے۔ایف بی آر حکام نے اجلاس کو بتایا کہ کسی ٹیکس کو نافذ کرنا یا ختم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ملک میں اس وقت 35 کمپنیاں اسمارٹ فونز کی تیاری میں مصروف ہیں۔اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت اور اس کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے حکومتی محصولات کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ ٹیکسز کے باعث عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے کاروباری سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر دلاور خان نے ملک میں پالیسیوں کے طویل المدتی نہ ہونے کی نشاندہی کی اور کہا کہ مستقل بنیادوں پر پالیسی سازی ضروری ہے۔دریں اثنا سیکریٹری کابینہ کامران علی نے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا بڑھتا ہوا رجحان ملکی نظام میں نمایاں تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…