بھارتی پائلٹ ابھینندن کو ’’چوزہ‘‘ اور نریندر مودی کو ‘ڈرپوک کیوں کہا؟ یوووراج اور ہربھجن سنگھ ، شاہد آفریدی سے سخت ناراض،پاکستانیوں اور آفریدی سے تعلقات ختم کرنیکا اعلان کرتے ہوئےدل کی بھڑاس نکال دی

18  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتیوں کو آئینہ دکھانے پر کئی بھارتی کرکٹرز برا مان گئے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دل کا غبار نکالنے کی کوشش کی۔سابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے لکھا کہ وہ انسانیت کی بنیاد پر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کر رہے تھے مگر بھارتی وزیراعظم کے بارے میں ایسے کلمات برداشت نہیں کر سکتےاس لیے وہ اب کبھی آفریدی کی حمایت نہیں کریں گے۔ہربھجن سنگھ نے بھی بھارتی لوگوں کے دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور کہا کہ وہ اب کبھی شاہد آفریدی اور پاکستان کے کسی بھی فرد

کی حمایت نہیں کریں گے۔ہربھجن اور یووراج کے علاوہ آفریدی سے ہمیشہ سوشل میڈیا پر لڑنے والے گوتم گمبھیر، شیکھردھون اور سریش رائنا نے بھی حقیقت سے آنکھیں پھیرتے ہوئے بھارتی انتہاپسندوں کو خوش کرنے کی کوشش کی اور آفریدی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے آزاد کشمیرمیں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو ’’چوزہ‘‘ اور نریندر مودی کو ’’’ڈرپوک‘‘ قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…