ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

یونس خان کا کھلاڑیوں کو مسلسل محنت کیساتھ کیا کرنے کا مشورہ دیدیا ؟ جانئے

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے سابق کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ نمایاں بلے بازی کے لیے کارکردگی میں تسلسل لانا ضروری ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور ایمرجنگ بلے بازوں کو کریز پر مزاحمت کرنے کا جذبہ پیداکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کھلاڑیوں سے ایک اچھے بیٹسمین کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بہتری

لانے پر بھی زور دیا۔یونس خان نے کہا کہ فیلڈنگ میں بہتری کھلاڑی کی انفرادی محنت پر منحصر ہوتی۔یونس خان نے موجودہ کھلاڑیوں کو مضبوط کردار اور قربانی کا جذبہ پیدا کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹوٹی ہڈیوں کے ساتھ بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔انہوں نے کہا کہ بڑا کرکٹر بننے کے لیے زندگی میں خود کو چیلنج کرنا سیکھیں، جب آپ خود سے سوال کریں گے تو بہتری کی جانب بڑھیں گے۔سابق کپتان یونس خان کا آن لائن لیکچر میں کہنا تھا کہ دیانتداری اور جامع منصوبہ بندی ایک عام کھلاڑی کو لیجنڈ کرکٹر میں تبدیل کردیتی ہے۔عمران خان کی مثال دیتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ اپنی زندگی میں ان کی دیانتداری اور منصوبہ بندی نے انہیں وزیراعظم کے منصب تک پہنچا دیا ہے۔خیال رہے کہ یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچوں میں 10099رنزبنائے۔طویل طرز کی کرکٹ میں 52 اعشاریہ 5 کی اوسط سے رنز بنانے والے یونس خان کے کیریئر میں 34 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔سابق کرکٹر نے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بالترتیب 7249 اور442 رنز بنائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…