منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

میرے پاس ایسا آئیڈیا ہے جس سے ملک کا سارا قرض اتر جائے گا،ہماری تو قسمت میں ہی یہ رہ گیا ہے کہ مانگتے جاؤ، ملک کو لوٹنے والے نکل گئ، ٹیلی تھون کے موقع پر وزیراعظم کو خوشخبری سنا دی

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؒلاہور(این این آئی) سابق کرکٹر جاوید میانداد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس ایسا آئیڈیا ہے جس سے ملک کا سارا قرض اتر جائے گا،ہماری تو قسمت میں ہی یہ رہ گیا ہے کہ مانگتے جاؤ، ملک کو لوٹنے والے نکل گئے اور عوام بیچارے معاشی طور پر مر گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرین کیلئے احساس ٹیلی تھون میں وزیر اعظم عمران خان سے بذریعہ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ملک کو اچھا سر براہ مل گیا ہے اور انشا اللہ مشکلات ختم ہوں گی، یہ آزمائش کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ میرے ساتھ ایک میٹنگ کر لیں، سب کو پتہ ہے کہ میں کیلکولیٹر ہوں، میرے پاس ایسا آئیڈیا ہے جس سے ملک کا سارا قرضہ اتر جائے گا۔ا نہوں نے کہا کہ کورونا وائرس رک نہیں سکتا لیکن غریب بیچارے معاشی حالات سے مر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے نکل گئے ہیں اور ملک کو اس حال میں چھوڑ گئے ہیں۔ٹیلی تھون میں سابق کرکٹر وقار یونس نے بھی بذریعہ ٹیلیفون شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…