ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قبول اسلام کا ارادہ کرنے کے بعدخوش قسمتی سے کسی بری صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا،نومسلم آسٹرین فائٹر نے شیطان سے محتاط کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(این این آئی)آسٹریا سے تعلق رکھنے والے معروف مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے)فائٹر نے قبول اسلام سے کچھ دن پہلے کی کیفیت بیان کرتے ہوئے شیطان سے محتاط رہنے کا درس دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں شیطان سے محتاط رہنے کا کہتے ہوئے بتایا کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے 2 ہفتے قبل وہ روزانہ اپنے آپ کو زخمی کرلیا کرتے تھے،

ایک دن اس حد تک زخمی کرلیا تھا کہ انہیں اسپتال جانا پڑا ۔انہوں نے بتایا کہ قبول اسلام کا ارادہ کرنے کے پندرہویں روز خوش قسمتی سے کسی بری صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ فخر سے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ شیطان ہر جگہ موجود ہے، برائے کرم احتیاط برتیں۔یاد رہے کہ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے معروف مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ول ہیلم اوٹ نے تیزی سے دنیا میں پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر جاری لاک ڈاون کے دوران اسلام قبول کرلیا۔ ایم ایم اے فائٹر نے اپنا اسلامی نام خالد  منتخب کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 16 اپریل کو فائٹر کی جانب سے مذہبی کی تبدیلی اور قبولیت اسلام کے حوالے سے ا یک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا بحران کے دنوں میں اسلام نے ان کا اعتماد بحال کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسلام کافی عرصے سے ان کی ذہن میں ہے، غیبی طور پر انہیں اشارے بھی مل رہے تھے مگر وہ اس وقت کچھ کرنے سے قاصر رہے۔ایم ایم اے فائٹر کا کہنا تھا کہ میں اپنے ذہن کی ان سوچوں کو رد کرتا رہا لیکن حقیقت سامنے آہی جاتی ہے اور اب کورونا جیسے عالمی وبا کے دنوں میں مجھ پر حقیقت آشکار ہوئی، خدائے برتر نے سیدھا راستہ دکھایا اور اسلامی عقائد نے مجھ میں ایک نئی روح پھونک دی۔کلمہ شہادت پڑھتے وقت کی ایک ویڈیو شیئر کرتے اور اپنے مسلم مداحوں کو خوشخبری سناتے انہوں نے لکھا کہ میرا ایمان اب اتنا مضبوط ہوچکا ہے کہ میں خدائے لاشریک کو پہچان سکتا ہوں ، اور خود کو فخر سے مسلمان کہہ سکتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…