شاہد آفریدی کو ’جھوٹا‘ کہنا گوتم گھمبیر کو مہنگا پڑ گیا، ٹوئٹر پر دونوں کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ، بوم بوم کے چاہنے والوں نے بھارتی کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

19  اپریل‬‮  2020

لاہور /ممبئی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیرکے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی،دونوں سابق کھلاڑیوں کے درمیان ماضی میں بھی میچز کے دوارن لڑائی جھگڑے کے واقعات دیکھنے میں آچکے ہیں اور اب سپر اسٹار کھلاڑیوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔پاکستانی سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے چند ماہ قبل شائع ہونے والی آپ بیتی میں بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر کے بارے میں لکھا تھا کہ گوتم گھمبیر کے کافی نخرے ہیں،

وہ خود کو ڈان بریڈ مین اور جیمز بانڈ کا امتزاج سمجھتے ہیں، ان کا کوئی خاص ریکارڈ بھی نہیں۔بعد ازاں اس کتاب کے شائع ہونے کے چند ماہ بعد بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی کو جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔گھمبیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جسے اپنی عمر یاد نہیں اسے میرے ریکارڈ کیسے یاد ہوں گے، شاہد آفریدی میں آپ کو یاد دلاتا ہوں، 2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں 54 گیندوں پر 75 رنز بنائے تھے اور اس میچ میں ا?فریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور ہم ورلڈ کپ جیت گئے تھے۔بھارتی کھلاڑی نے لکھا کہ اور ہاں میں جھوٹوں کے بارے میں اپنا ایسا ہی جارحانہ رویہ رکھتا ہوں۔گوتم گھمبیر کے ٹوئٹ پر پاکستان کرکٹ کے مداح اور بوم بوم آفریدی کے چاہنے والوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔کرکٹ کے صحافی ڈینس ڈز نے گوتم گھمبیر کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گوتم بہت ہی بے وقوف شخص ہے۔یاسر نے گوتم گھمبیر کی ٹوئٹ اور شاہد آفریدی کی غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ بھارت کی جانب سے نفرت اور پاکستان کی جانب سے محبت پھیلانے کی ایک بہترین مثال ہے۔نا صرف پاکستانی بلکہ بھارتی شخص نے بھی گوتم گھمبیر پر تنقید کی، ندیم رام علی نامی بھارتی صارف نے گوتم گھمبیر سے کہا کہ ‘میچ ٹیم ورک سے جیتا جاتا ہے، آپ ایسے ظاہر کر رہے ہیں جیسے صرف آپ نے ہی پرفارمنس دکھائی، باقی 10 کھلاڑیوں نے تو کچھ نہیں کیا، اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ آپ نے اکیلے میچ جتوایا تو یہ غلط بات ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…