جمعہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2025 

ماضی اور حال میں میچ فکسنگ میں ملوث تمام کھلاڑیوں کا احتساب کیا جائے،مطالبہ زور پکڑ گیا

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کے سابق کپتان اور سابق عظیم بلے باز ظہیر عباس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فکسنگ کو جرم قرار دینے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ماضی اور حال میں فکسنگ میں ملوث ہر پاکستانی کرکٹر کا احتساب کیا جائے۔ظہیر عباس نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے میچ فکسنگ کو جرم قرار دینے کا

فیصلہ قابل ستائش ہے اور یہ کام بہت عرصہ قبل ہو جانا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ گوکہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے لیکن اگر پی سی بی واقعی پاکستان میں میچ فکسنگ کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے قانون متعارف کراتے ہوئے غلط سرگرمیوں میں ملوث تمام داغدار کھلاڑیوں کا احتساب کرنا چاہیے۔ایشین بریڈمین کے نام سے مشہور سابق عظیم بلے باز نے کہا کہ میرے خیال میں ہمارے دور میں بھی غلط کام ہوئے لیکن کوئی بھی بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی، ماضی میں فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف کوئی قابل ذکر کارروائی نہ ہونے کے سبب یہ عفریت پھیلتی گئی اور بدقسمتی سے اب بھی موجود ہے۔شرجیل خان، محمد عامر سمیت فکسنگ میں ملوث دیگر کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال پر ظہر عباس نے کہا کہ ہم ایسے کھلاڑیوں کو کیسے روک سکتے ہیں؟ ماضی میں فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزا دے کر کوئی مثال قائم نہ کی گئی اور ان داغدار کھلاڑیوں کو ہمیشہ کے لیے کرکٹ سے دور رکھنے کے لیے کوئی قانون سازی بھی عمل میں نہ لائی گئی تو ہم ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں واپسی سے کیسے روک سکتے ہیں۔‎کئی سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر کے منصب پر فائز رہنے والے سابق کرکٹر نے آئی سی سی ویمن چمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے پوائنٹس کی تقسیم پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوںنے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت کئی سالوں سے پاکستان سے کھیلنے سے مستقل انکار کررہا ہے لیکن اس کے باوجود

آئی سی سی نے انڈیا کو یکساں پوائنٹس ایوارڈ کر دیے، اس سے کھیل کو نقصان پہنچے گا اور غلط مثال قائم ہو گی۔ظہیر عباس نے کہا کہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بھارت کھیل کو سیاست کی نذر کررہا ہے جو شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ی کرکٹ سیریز ایشز سے بھی بڑھ کر ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین مقابلے ہوئے

جس نے عظیم کھلاڑیوں کو جنم دیا لیکن بدقسمتی سے ایک عرصے سے پاک-بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہو رہی جس کی ذمے دار بھارتی حکومت ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے کوئی ضابطہ اخلاق یا قانون وضع نہ کرنے پر پی سی بی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل کرکٹ ہے، ماضی میں تمام بڑے کھلاڑی سخت محنت اور عزم کی

بدولت عظمت کی بلندیوں تک پہنچے، اب اگر عامر اور وہاب ریاض جیسے کرکٹرز اس عمر میں خود سے ٹیسٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ کھلاڑی بورڈ کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ظہیر عباس نے تمام نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ محدود اوورز سے نہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر ہی عظیم کھلاڑی بن سکتے ہیں۔78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچوں میں

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ساڑھے 7ہزار سے زائد رنز بنانے والے سابق بلے باز نے نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنانے والے واحد ایشین کرکٹر نے کہا کہ میں، عمران خان، مشتاق محمد، ماجد خان اور جاوید میانداد سمیت تمام اسٹار کھلاڑی ڈپارٹمنٹ کرکٹ کے تحت چلنے والے ڈومیسٹک کرکٹ سے سامنے آئے اور اس نے پاکستان کرکٹ کو استحکام بخشا اور میرے خیال میں پی سی بی کو نوجوان کھلاڑیوں کے مورال کی بہتری کے لیے ڈپارٹمنٹ کرکٹ پر مشتمل ڈومیسٹک نظام واپس لانا چاہیے۔‎

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…