ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

معروف کھلاڑی نے کرکٹ کے معیار میں پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے ہم پلہ قرار دیدیا

datetime 18  اپریل‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) انگلش کرکٹر لیام لیونگ اسٹون نے کرکٹ کے معیار میں پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے ہم پلہ قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کرکٹ کے معیار میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا، دونوں ہم پلہ ہیں،پڑوسی ملکوں میں کرکٹرز

اور شائقین اس کھیل پر دل و جان چھڑکتے ہیں،یہ بات دنیا کی کسی اور لیگ میں نظر نہیں آتی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے وینیوز بھی دیکھنے کا موقع ملا جہاں عوام ایک عرصے سے کرکٹ ایکشن کو ترس رہے تھے، ملتان میں ماحول ناقابل یقین تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 30 ہزار کے قریب ہوگی مگر میرا اندازہ ہے کہ وہاں 50 ہزار شائقین موجود تھے،انھوں نے کسی ایک ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا بلکہ ہر اسٹروک اور وکٹ پر شور مچانے کے ساتھ ایک ایک لمحے کا بھرپور لطف اٹھایا،میں نے ایسا جوش و خروش دنیا میں کہیں نہیں دیکھا، پاکستان کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں۔آئندہ بھی پی ایس ایل میں شرکت کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دوں گا۔ یاد رہے کہ لیام لیونگ اسٹون ان 14  غیر ملکی کرکٹرز میں شامل تھے جو کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ ا?پریشن معطل ہونے کے خدشات  محسوس کرتے ہوئے پی ایس ایل کا لیگ مرحلہ ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان سے روانہ ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…