پی ایس ایل کے بقیہ میچزسے متعلق اہم تجویز پیش کر دی گئی

14  اپریل‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز پلے آف سے شروع ہونے چاہئیں۔ ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے قلندر کے سکندر ورچیوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس کی تفصیلات بتائیں۔عاقب جاوید نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت انڈر23 بیٹسمین، بولرز،

اسپنرز اور وکٹ کیپرز اپنی ویڈیوز بھیجیں گے جنہیں کوچز شارٹ لسٹ کریں گے، شائقین کرکٹ کی بھی اس سلسلے میں رائے لی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 64 نوجوان کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا اور پھر مرحلہ وار 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک سال تربیت دی جائے گی اور انہیں آسٹریلیا کے دورے، ٹی ٹین لیگ اور پی ایس ایل فائیو بھی کھیلنے کا بھی موقع ملے گا۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے میچز سے متعلق بھی  رائے دی جو کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیے گئے تھے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل کوئی ورلڈکپ نہیں ہے جو 4 برس ہوتی ہو، اس میں لوگ ہار جیت کے ساتھ منسلک ہیں وہ فاتح کو دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے میری ذاتی رائے میں ستمبر اکتوبر نومبر کے درمیان ضرور کوئی ایسی ونڈو نکل رہی ہے جب پی ایس ایل کے میچز ہو سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ سیمی فائنل اور فائنل نہیں ہونے چاہئیں بلکہ میچز پلے آف سے ہی شروع ہونے چاہئیں۔ علاوہ ازیں عاقب جاوید نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے سے 2 ہزار سے زائد فیملیز متاثر ہو ئی ہیں یہی وجہ ہے کہ لاہور قلندرز کے پلیٹ سے مستحق کرکٹرز کی مدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں پاکستان بھر سے لوگ بھی شامل ہیں، بس راشن دیتے ہوئے تصاویر جاری کرنا اچھا نہیں لگتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…