اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے،ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق سابق کرکٹر ظفر سرفراز کو 6 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زیر علاج تھے۔بعد ازاں 50 سالہ سابق کرکٹر کی حالت بگڑ گئی تھی
اور پھر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، 3 روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد بھی ظفر سرفراز کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ انتقال کر گئے۔1969 میں پیدا ہونے والے ظفر سرفراز لیفٹ ہینڈ بلے باز اور سلو لیفٹ آرم کے آرتھوڈوکس بولر تھے، انہوں نے 1988 سے 1994 تک فرسٹ کلاس اور 1990 سے 1992 تک لسٹ اے کھیلی، ظفر سرفراز نے پشاور کے لیے 15 ایف سی گیمزکھیلے۔