اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

کرونا کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز پر بھی سیاہ بادل منڈلانے لگے، ای سی بی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز ملتوی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ فی الحال کھیل کی سرگرمیاں 28 مئی تک ملتوی ہیں مگر اس کے بعد بھی ان کے فوری شروع ہونے کا امکان بہت ہی کم دکھائی دے رہا ہے،ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے بھی متبادل تاریخوں کا جائزہ لینا ہوگا۔ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا کہ فی الحال کھیل کی سرگرمیاں 28 مئی تک ملتوی ہیں مگر

اس کے بعد بھی ان کے فوری شروع ہونے کا امکان بہت ہی کم دکھائی دے رہا ہے، اسی لیے ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے بھی متبادل تاریخوں کا جائزہ لینا ہوگا۔یاد رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بھی تاخیر کا امکان ہے، انگلش ٹیم کو رواں برس جون میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنا ہے،کیریبیئن ٹیم کے بعد انگلینڈکو پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ سے بھی ہوم سیریز کھیلنی ہیں۔جائلز نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ان تمام مقابلوں کو اگلی تاریخوں تک ملتوی کردیں اور ہمیں ان میں سے کسی کو منسوخ بھی نہ کرنا پڑے، ہمیں اس کیلیے دیگر بورڈز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، تمام لوگوں کی صحت و سلامتی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…