ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کو شیر جبکہ گوتھم گھمبیر کو کتے سے تشبیہ ، آسٹریلوی صحافی نے حیرت انگیز بات کر دی

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

میلبورن (آن لائن) آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک کتا نقلی شیر سے ڈر کے بھاگ جاتا ہے۔ پی ایس ایل کی کوریج کے دوران مشہور ہونے والے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین کی پوسٹس طنز و مزاح سے بھرپور ہوتی ہیں، مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں بلکہ ہلکے پھلکے انداز میں کرکٹ کے موضوعات پر با ت کرنا ہوتا ہے، ان کا کہنا ہے میں ہر چیز میں مذاق کا پہلو تلاش کرتا ہوں تاکہ لوگوں کو بورنگ مواد کے درمیان میں تھوڑی تفریح فراہم کی جاسکے۔انہوں نے

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک سوئے ہوئے کتے کے قریب کوئی نقلی شیر رکھ کر چلا گیا، جیسے ہی کتے کی آنکھ کھلی وہ شیر کو دیکھ کر یوں دم دبا کر بھاگا جیسے کہ شیر اصلی ہو، ڈینس نے کتے پر گھمبیر اور شیر پر آفریدی لکھ دیا اور اس منظر کو ورلڈ کپ 2011ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی سیمی فائنل میچ کے دوران ہونے والی شاہد آفریدی اور گوتھم گھمبیر کی جھڑپ سے جوڑ دیا۔ڈینس نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے معذرت کرتے ہوئے’’اچھا سوری‘‘ بھی لکھا تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…