ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمراکمل نے کرپشن کی پیشکش کا اعتراف کر لیا،کتنے سال کی پابندی لگ سکتی ہے؟

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) قومی کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوجمع کرائے گئے جواب میں کرپشن کی پیشکش کا اعتراف کرلیا ،جس سے ان کی پاکستان سپر لیگ کے بعد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے معطلی کا امکان پیدا ہوگیا اور ڈیڑھ سال سے 3سال تک کی سزا مل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 29 سالہ ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیاگیا تھا اورانکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔عمر اکمل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے تاہم معطلی کے بعد انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ انور علی کو بطور متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ کو جاری کیا گیا اور 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کا وقت دیا گیا،31 مارچ کو عمر اکمل نے اپنا جواب بذریعہ ای میل جمع کرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے اپنے جواب میں دو مرتبہ کرپشن کی آفر ہونے کا اعتراف کیا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کوبروقت آگاہ نہیں کیا،جس پر آرٹیکل 6.2 کے مطابق 6 ماہ سے تاحیات پابندی کی سزا مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو اعتراف جرم پر 18 ماہ سے تین سال تک سزا ہوسکتی ہے اور اس دوران عمر اکمل کھیل کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…