ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کرونا فنڈ جمع کرنے کے لئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے دی گئی، میچ کیسے کرائے جائیں گے ؟

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کورونا فنڈ جمع کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کروانے کی تجویز دی ہے۔شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 یا ایک روزہ میچز کی سیریز ہو جس سے کورونا فنڈ جمع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیریز بغیر شائقین کے ہوگی جس میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ سمیت صرف براڈکاسٹنگ یونٹ موجود ہوگا۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ جانتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات رہتے ہیں تاہم اس سیریز سے دو فائدے ہوں گے، ایک تو عالمگیر وبا سے لڑنے کے لیے فنڈ جمع کیا جائے گا اور دوسرا دونوں ملکوں کی جانب سے امن کا تاثر دیا جائے، اس میں کوئی برائی نہیں مگر پھر بھی کچھ لوگوں کو یہ آئیڈیا برا لگ رہا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ سب اس وقت لاک ڈاؤن میں گھروں میں موجود ہیں اور اگر پاک بھارت سیریز اس دوران ہوتی ہے تو لاتعداد شائقین دیکھیں گے جس سے دونوں ممالک کے لیے ہی بہت سارا فنڈ جمع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بجائے سیریز منعقد کرنے کے لیے دبئی بہتر آپشن ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…