بابراعظم، سرفرازاحمد، جنید خان، نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑی دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف ، ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر

29  مارچ‬‮  2020

لاہور (این این آئی) کورونا وائرس کے سبب لاک ڈائون کے پیش نظر پاکستانی کرکٹرز بابراعظم، سرفرازاحمد، جنید خان، نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑی دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف ہیں جس کی ویڈیوز اْنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اس نے عالمی دنیا کو

بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے،اس جان لیوا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا جا رہا ہے وہیں پاکستان سمیت کئی ممالک لاک ڈائون ہیں۔لاک ڈائون کی ایسی ہی صورتحال میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعد دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔پاکستانی کرکٹر سرفراز احمد اپنے بیٹے کے ساتھ گھر پر کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب جنید خان اپنے شہزادے کے بال کاٹ رہے ہیں جبکہ بلال آصف گھر پر ہی کرکٹ کھیل کر وقت گزار رہے ہیں جبکہ اظہر علی کی بچی کے ساتھ بے بی شارک پر ڈانس اور بچوں کے ساتھ ورزش کرنے میں مصروف ہیں۔دوسری جانب وہاب ریاض کے دیئے گئے فٹنس چیلنج میں اظہر علی کے بعد عمّاد وسیم و دیگر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور گھر پر ورک آئوٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جبکہ نسیم شاہ نے قرنطینہ میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے کھانا پکانا شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 199ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 27 ہزار 367 اموات اور 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 3 سو 63 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…