لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق عظیم اسکواش کھلاڑی لندن میں کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے۔ پاکستان کے اعظم خان چار مرتبہ برٹش اوپن اسکواش جیتنے والے کھلاڑی ہیں، ان کی عمر 95 برس تھی، اعظم خان بیمار تھے اور ان میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انہیں گزشتہ ہفتے ٹیسٹ مثبت ہونے کی
وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ شدید علالت کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔ وہ پاکستان کی جانب سے 1958 سے 1963 کے درمیان 4 مرتبہ برٹش اسکواش چیمپئن بنے۔برطانیہ میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور بارہ ہزار کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔