پی ایس ایل میں شامل کرکٹرز نے اپنے ممالک پہنچ کر خود کو تنہاکرلیا

27  مارچ‬‮  2020

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کرکٹرز نے اپنے ممالک پہنچ کر خود کو تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کو پہلے محدود کیا گیا اور پھر منسوخ کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی و غیر ملکی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو سب کے سب منفی آئے۔پی ایس ایل میں شامل بہت سے

غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے وطن پہنچ کر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود ساختہ تنہائی اختیار کر رکھی ہے۔کورونا وائرس کے سبب کرکٹرز اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنی سرگرمیاں اور تبصرے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے لا رہی ہیں۔چند روز قبل پشاور زلمی کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگا ہ کیا تھا کہ انہوں نے خود کو سینٹ لوشیا میں تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور 18 روز بعد ہی گھر والوں سے ملاقات کریں گے۔اب پی ایس ایل ہی میں شامل دیگر غیر ملکی کرکٹرز نیبھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حالات اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا ہے۔لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفر کے بعد قرنطینہ میں 9 روز ہو چکے ہیں، موجودہ صورتحال اب سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ کولن منرو، کرس لین اور ڈیل اسٹین بھی تنہائی میں وقت گزار رہے ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی بلے باز اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر بھی پاکستان سے جانے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔آسٹریلوی کرکٹرکرس لین قرنطینہ کے دوران آن لائن کوچنگ میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…