راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ چائنہ کا مقابلہ کورونا سے تھا ، ہمارا مقابلہ پہلے جہالت سے ہے۔گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اْنہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کی لاپرواہی کے بارے میں لکھا ہے۔
شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اْنہوں نے لکھا کہ چائنہ کا مقابلہ صرف اور صرف کورونا وائرس سے تھا اِسی لیے چین جیت گیا۔سابق فاسٹ بالر نے لکھا کہ ہمارا مقابلہ پہلے جہالت، لاعلمی، تعلیم اور شعور کی کمی سے ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ ہمارا مقابلہ پہلے مختلف نظریات اور ہٹ دھرمی سے ہے اْس کے بعد ہمارا مقابلہ کورونا وائرس سے ہے۔شعیب اختر نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اِس ٹوئٹ کو کرتے ہوئے بہت دْکھ ہورہا ہے لیکن یہ سچ ہے۔اِس کے علاوہ شعیب اختر نے دو روز قبل ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستانیوں سے گھر میں رہنے کی درخواست کر رہے ہیں۔شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ مہربانی کرکے کچھ خدا کا خوف کریں، آپ خود کو 3 ہفتے کے لیے گھر میں بند کردیں۔سابق فاسٹ بالر نے کہاتھا کہ چین کا سب سے اہم ہتھیار لاک ڈاو?ن تھا جس کی وجہ سے وہاں کورونا وائرس پھیلنے سے رْک گیا اور اْس کے بعد چین والوں نے ویکسی نیشن نکال لی۔