بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

رلی روسو پاکستانی مہمان نوازی کے گرویدہ ہوگئے

datetime 20  مارچ‬‮  2020 |

بلوم فونٹین(این این آئی)ملتان سلطانز کے جنوبی افریقی کرکٹر رلی روسو پاکستانی مہمان نوازی کے گرویدہ ہوگئے اور کہاہے کہ بیشمار محبت سے دامن بھرنے پر 2017 میں نہ آنے کا پچھتاوا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے میں پی ایس ایل 2020 کا حصہ نہیں رہ سکا، ملتان سلطانز کی نمائندگی اور شاندار لوگوں کے ساتھ کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے، زبردست میزبانی اور پی ایس ایل 5 کو میرے لیے

یادگار بنانے کیلیے پاکستان آپ کا شکریہ۔رلی روسو کو اس بات کا افسوس ہے کہ وہ 2017 میں پاکستان کیوں نہیں آئے، انھوں نے کہاکہ جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو بہت افسوس ہوتا ہے، تب سے میں ہر برس پاکستان آ کر میزبانی سے لطف اندوز ہورہا ہوں، میں نے ہمیشہ ہی خود کو یہاں پر محفوظ محسوس کیا، جو میں اب جانتا ہوں اگر اس وقت جانتا ہوتا تو شاید میرا فیصلہ مختلف ہوتا۔رلی روسو خاص طور پر ملتان میں کھیل کر کافی لطف اندوز ہوئے، انھوں نے کہا کہ ملتان میرے لیے بہت ہی خاص ہے، میں وہاں پر گزارے وقت سے کافی لطف اندوز ہوا، کراچی، لاہور اور پنڈی میں آپ لوگوں کی کرکٹ سے محبت دیکھتے ہوں گے مگر ملتان میں جو کچھ میں نے دیکھا اس سے محسوس ہوا کہ یہ کھیل اس ملک کیلئے کتنی اہمیت رکھتا ہے، مجھے امید اور میری خواہش ہے کہ سب کچھ پلان کے مطابق رہے اور پاکستان میں کرکٹ مکمل طور پر واپس لوٹ آئے۔اپنی سابق ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ میرے دل کے کافی قریب ہے، اس بار سفر اچھا نہیں رہا، عمر اکمل کی عدم موجودگی سے بھی فرق پڑا، امید ہے کہ وہ اگلے سیزن میں زبردست کم بیک کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…