جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

پی ایس ایل کے بعد کھیلوں کے مزید میگا ایونٹس ملتوی کر دئیے گئے

datetime 17  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے سیمی فائنل اور فائنل ملتوی ہونے کے بعد ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈز اسپورٹس نے اس ماہ کے آخر میں ہونے والے ایونٹس کا سلسلہ معطل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ، ایشین مینز اسنوکر چمپئن شپ اور ایشین سکس ریڈ چمئن شپ کو ملتوی کردیا گیا ہے، یہ تینوں ایونٹ 27 مارچ سے دوحا میں کھیلے جانے تھے۔ایونٹ میں پاکستان سمیت 20 ملکوں کے کیوئسٹس نے شرکت کرنا تھی ، پاکستان ایشین ٹیم چمپئن شپ کا دفاعی چمپئن بھی ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی اعلان کیا کہ 21 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والا پروفیشنل باکسنگ ایونٹ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔‎ایونٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر سمیت پاکستانی اور غیر ملکی پروفیشنل باکسرز کی شرکت متوقع تھی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے بھی حالات بہتر ہونے تک تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی مزید احکامات تک اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور  ملک میں جاری بی ڈویڑن فٹبال لیگ کو بھی روک دیا گیا ،فیڈریشن کی جانب سے لیگ کے بقیہ میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب 24 جولائی سے جاپان میں ہونے والے ٹوکیو  اولمپکس 2020  کا انعقاد بھی مشکل نظر آنے لگا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز 2020کو ملتوی کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیمز دیکھنے سیزیادہ اولمپکس گیمز ملتوی ہونا بہتر ہے۔کورونا کے خدشات کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ 2020 بھی ملتوی کردی گئی ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا تاہم کورونا کے باعث ٹورنامنٹ کو 15 اپریل تک ملتوی کردیا گیا اور صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں ایونٹ کا آغاز 16 اپریل سے ہو گا۔اس کے علاوہ یورپی فٹبال لیگ  یوئیفا چیمپیئنز لیگ اور امریکا کی  نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے)  لیگ نے بھی کورونا وائرس کے باعث تاحکم ثانی مقابلے منسوخ کردیے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…