اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا،دوسری جانب کمنٹیٹر رمیز راجہ نے غیر ملکی کھلاڑی ” ایلیکس ہیلز “ کے حوالے سے بڑا انکشاف بھی کر دیا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ محتاط انداز سے فیصلہ کیا گیاہے ، خبر یں تھیں کہ ایلیکس ہیلز کو کورونا وائرس کی علامات تھیں ، ان کا ٹیسٹ ہو
رہاہے جبکہ ہمارے تمام براڈ کاسٹرز کے بھی دوگھنٹے کے بعد ٹیسٹ ہونے ہیں ۔واضح رہے ایلیکس ہیلز کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین تھے جو کہ وطن واپس جا چکے ہیں جہاں و ہ اس وقت آئی سو لیشن میں ہیں ۔دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پریس کانفرنس کےد وران بھی اس بات سے پردہ اٹھایا کہ پی ایس ایل میں شامل ایک کھلاڑی میں کرونا وائرس کی علامات پائی گئیں لیکن اب وہ اپنے ملک جا چکے ہیں لیکن انہوں نے اس غیر ملکی کھلاڑی کا نام نہیں بتایا۔