کیا رونالڈو نے اپنے ہوٹل کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ہسپتال میں تبدیل کردیا؟ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا

16  مارچ‬‮  2020

میڈرڈ (این این آئی) شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانورونالڈو نے کہا ہے کہ رونالڈو اپنے ہوٹل کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ہسپتال میں تبدیل کرنے کسی منصوبے سے واقف نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے ہوٹل کو کووڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لیے اسپتال میں تبدیل کر رہے ہیں۔

یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا سمیت متعدد پلیٹ فارم پر بغیر کسی تحقیق کے تیزی سے پھیلی اور لوگوں کی جانب سے فٹ بالر رونالڈو کے اس اقدام کو خوب سراہا جانے لگا۔اب رونالڈو کے لزبن میں ہوٹل کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ رونالڈو اپنے ہوٹل کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ہسپتال میں تبدیل کرنے کسی منصوبے سے واقف نہیں ہیں۔ہوٹل ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہمارا ہوٹل ہے، اور ہم اسے ہسپتال میں تبدیل نہیں کر رہے اور یہ ہمیشہ ایک ہوٹل ہی رہے گا۔خیال رہے کہ پرتگال میں 200 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ فٹ بالر رونالڈو کو بھی میڈیرا میں اس وقت قرنطینہ میں رکھا گیا ہے کیونکہ ان کے ایک ٹیم ممبر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…