اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو زیر کر لیا، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، یہ بھی فیصلہ ہو گیا

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 150 رنز بنائے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 151 کا ہدف دیا۔ کراچی کنگز کو اننگز کے آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا، شرجیل خان بغیر کوئی رنز بنائے ہی آؤٹ ہو گئے۔

نسیم شاہ نے انہیں بولڈ کیا۔ ان کے بعد افتخار احمد 21 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر واٹسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جب کراچی کنگز کا مجموعی سکور 72 ہوا تو بابر اعظم 32 رنز بنا کر فواد احمد کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس موقع پر کیمرون ڈیلپورٹ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 44 گیندوں پر 62 رنز بنائے وہ محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ والٹن نے 26 اور اسامہ میر نے ایک رنز بنایا۔ رضوان صفر کا شکار ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جب کہ حسنین، فواد اور سہیل خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد کوئی رنزبنائے بغیر آؤٹ ہو گئے جبکہ ان کے بعد ایس آر واٹسن اور خرم منظور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، خرم منظور نے 63 رنز بنائے اور وہ وقاص مقصود کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، واٹسن نے 66 رنز بنائے اس میں سات چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ سرفراز احمد صرف دو رنز بنا سکے، اعظم خان نے بارہ رنز بنائے جبکہ محمد نواز 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 17 اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ علی خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ اس طرح اس میچ کے فیصلے کے بعد اب پی ایس ایل 5 کے پہلے سیمی فائنل میں ملتان سلطانزکا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا اور دوسرے سیمی فائنل میں لاہور قلندرز کراچی کنگز کا سامنا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…