پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا شین واٹسن کا پھر پاکستان آنے کا اعلان

15  مارچ‬‮  2020

لاہور (این این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ ابھی پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا،پاکستان آکر بہت اچھا لگا،ہوسکتا ہے اگلے سال پھر آئوں۔ ایک انٹرویومیں شین واٹسن نے کہا کہ ہماری ٹیم اب تک اپنی روایتی پرفارمنس نہیں دے سکی، ہمارے پاس عمر اکمل جیسا ورلڈ کلاس مڈل آرڈر بیٹسمین نہیں، اس کے نہ ہونے سے ایک بڑا خلاپیدا ہوا، پھر ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بولرز تھے، وہ اتنے تجربہ کار نہیں جس کی وجہ سے

وہ پرفارمنس نہ ہو سکی جو امید کی جارہی تھی۔ایک سوال کے جواب میں شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل سے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ہوسکتا ہے کہ میں اگلے سال بھی یہاں آئوں، مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹف ٹورنامنٹ ہے، کوالٹی کے اعتبار سے بھی یہ لیگ زبردست ہے، فاسٹ بولرز کی ایک اچھی تعداد موجود ہے جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بولنگ کرتے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…