ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ،افتتاحی تقریب پر مداحوں کا شدید مایوسی کا اظہار میزبان ، فنکاروں کی پوری تیاری کے ساتھ نہ آنے پر برس پڑے

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر مداحوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے میزبان ، فنکاروں کی پوری تیاری کے ساتھ نہ آنے پر برس پڑے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں مداحوں نے مختلف خامیوں کی نشاندہی کی اور اتنے بڑے ایونٹ کے افتتاح کی تقریب میں میزبان اور فنکاروں کے پوری تیاری کے

ساتھ نہ آنے پر تنقید کی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے ابتدائی کلمات ماڈل احمد گوڈیل نے ادا کیے لیکن ان کے اندازِ بیان کو شائقین نے زیادہ پسند نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر تو لوگوں نے احمد گوڈیل کی میزبانی کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔بعض صارفین نے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے احمد گوڈیل وزیراعظم عمران خان کا انداز بیان کاپی کررہے ہیں اس کے علاوہ بعض صارفین نے کہا کہ مائیک ہونے کے باوجود احمد گوڈیل بہت زیادہ چیخ کر بات کررہے تھے۔اس کے علاوہ شائقین نے اسٹیڈیم میں فن کا مظاہر ہ کرنے کیلئے آنے والے ڈانسرز اور ڈھول بجانے والوں کی غیر حقیقی پرفارمنس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔صارفین نے لکھا کہ صاف لگ رہا تھا کہ بیک گراؤنڈ میں میوزک چل رہا ہے اور یہ سب لوگ صرف اداکاری کررہے ہیں، بہت ہی مصنوعی پرفارمنس۔افتتاحی تقریب کا جب تقریباً ایک گھنٹہ گزر چکا تو شائقین کی ہمت جواب دینے لگی اور اس بار بھی بھڑاس نکالنے کیلئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ بس کرو، بہت ہوگیا، اب برداشت نہیں ہوتا بس جلدی سے میچ شروع کردو۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ کب سے ہم سے پوچھ رہے تھے کہ تیار ہو؟ ہم تو تیار تھے لیکن آپ تو کم سے کم افتتاحی تقریب کی تیاری کرکے آتے۔ایک صارف نے لکھا کہ ہم ساحر علی بگا اور علی ظفر کو مس کررہے ہیں،ایک صارف نے افتتاحی تقریب کے دوران اسٹیڈیم کے اندر کم روشنی پر بھی تنقید کی۔سجاد علی، آئمہ بیگ اور دیگر فنکاروں کی آمد کے بعد افتتاحی تقریب میں کچھ جان آئی تاہم شائقین نے مجموعی طور پر افتتاحی تقریب کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…