منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصباح الحق کو  38 دن  کی پی سی بی سے تنخواہ نہیں ملے گی

datetime 18  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کیوہ ملازمین جو پاکستان سپر لیگ کی مختلف فرنچائز اور دیگر شعبوں میں کام کررہے ہیں، کو بورڈ سے38 دن کی تنخواہ نہیں ملے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اسلام  آباد یونائیٹڈکے ہیڈ کوچ ہیں۔ بولنگ کوچ وقار یونس کمنٹری کریں گے۔

منیجر منصور رانا لاہور قلندرز کے بولنگ کوچ ہیں، قومی سلیکٹر ارشد خان پشاور زلمی، قومی اکیڈمی کے کوچ مہتشم رشید پشاور زلمی سے وابستہ ہیں۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تمام ملازمین کے بارے میں اپنے فنانس ڈپارٹمنٹ کو  آگاہ  کردیا ہے کہ ان ملازمین کو ٹورنامنٹ کے تین دن پہلے اور تین دن بعد 17 فروری سے 25 مارچ تک کوئی تنخواہ نہیں ملے گی، جن ملازمین کو پی ایس ایل میں کام کرنے کی اجازت ملی ہے ان کو فرنچائز معاوضہ ادا کریں گی۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہوگا جسکے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیںگے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…