سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے، آئی لینڈرز کی طرح غلطیاں نہیں دہرائیں گے،بابراعظم کا عزم، سکیورٹی سے مطمئن ہیں، بنگلہ دیشی کپتان نے بھی اعلان کردیا

23  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے،بنگلا دیشی کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں، مقابلہ خوب ہو گاجبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہاکہ سکیورٹی کے حوالے سے مطمئن ہیں میچ پر اثر نہیں پڑے گا، توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے۔ آئی لینڈرز کی طرح غلطیاں نہیں دہرائیں گے بلکہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔کپتان نے کہا ہوم گراؤنڈ پر قیادت اعزاز کی بات ہے، بیٹنگ ہمارا اصل ہتھیار ہوگا ہمارے پاس نمبر 1 سے 9 تک بہترین بیٹسمین موجود ہیں، بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا بولنگ کرنے کا فیصلہ کل وکٹ دیکھ کر کروں گا۔میرے خیال میں اس وکٹ پر 180سے 190اچھا اسکور ہوگا۔بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیشی کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں، مقابلہ خوب ہو گا۔ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ہماری تیاریاں بہترین ہیں، چار پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں، بہتیرین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ وکٹ سلو لگ رہی ہے، سیریز کے میچوں کے دوران بھی پچ سلو ہوگی۔ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں ان کی موجودگی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی میری خواہش پر ہوئی، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو تینوں میچوں میں موقع دیں گے، احسان علی اور حارث رف کو ڈیبیو کرا سکتے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، ہماری توجہ گراونڈ میں صرف کرکٹ پر مرکوز ہے سکیورٹی کے حوالے سے زیادہ نہیں سوچ رہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے،کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں، نوجوان کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ ہیں کسی کھلاڑی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے درمیان کھیلنے کا منتظر ہوں، یہاں واپس آکر اچھا لگ رہا ہے۔سکیورٹی کے حوالے سے مطمئن ہیں میچ پر اثر نہیں پڑے گا، توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوگی، پاکستان ٹی ٹونٹی کی بہتر ٹیم ہے لیکن ہمارا پچھلے کچھ عرصے سے ریکارڈ بہتر ہورہا ہے، پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی پی ایل میں جونیئرز نے کافی اچھا پرفارم کیا ہے،پاکستان کیخلاف بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،

مستفیض، تمیم اقبال ٹیم کا حصہ ہیں جو کہ تجربہ کار ہیں، سیریز کے حوالے سے سارے خدشات پیچھے چھوڑ کر جیتنے کیلئے آئے ہیں، نوجوان کھلاڑی بھی لیگ اور ڈومیسٹک میں بہتر کارکردگی دکھا چکے ہیں، پاکستان میں آنے کا تجربہ اچھا رہا ہے، پاکستان کی ٹیم میں عامر اور وہاب کی غیر موجودگی سے فرق نہیں پڑتا، پاکستان کی بولنگ لائن کافی مضبوط ہے،حارث کی بگ بیش لیگ میں کاکردگی متاثر کن تھی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اپنے پلان اور تیاری کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی، خود ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کا فیصلہ مینجمنٹ کی مشاورت سے کروں گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…