پی سی بی کےاعلیٰ عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا

13  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)بدر منظور خان نے پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آٹھ سال سی ایف او رہنے  والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پرعہدے سے الگ ہوجائیں گے۔بدر منظور خان نے بتایا کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اوریہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔بدر منظو خان نے کہا کہ

پاکستان کرکٹ بورڈسے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ بدر ایم خان پی سی بی کی اعلیٰ مینجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ پی سی بی کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…