اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے باعث منگل کو ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء 16 سے 21 دسمبر تک بیرون ممالک کے دوروں پر ہونگے جس کے
باعث منگل کو ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی وطن واپسی کے بعد وفاقی کابینہ اجلاس کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہر منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوتا ہے۔