جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

میری اور شعیب کی پہلی ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی، شعیب ملک نے کیامنصوبہ بنا رکھاتھا؟ثانیہ مرزاکا حیرت انگیز انکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی اور شعیب کی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پہلی ملاقات آسٹریلیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے  شعیب سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ہم دونوں کا تعلق کھیل کے شعبے سے ہے، اِس لیے ہم دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے پہچانتے تو تھے تاہم ہماری براہ راست ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے لگا کہ یہ ملاقات شاید اتفاق یا قْدرتی طور پر ہوئی ہے لیکن بعد میں جب میں نے اِس بارے میں سوچا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ اتفاق نہیں تھا کیونکہ شعیب مجھ سے ملاقات کے ارادے سے ریسٹورنٹ آئے تھے کیونکہ اْن کو معلوم تھا کہ میں اْس ریسٹورنٹ میں موجود ہوں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اْن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا، دونوں کے یہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے اور اب اْن کا بیٹا ایک برس کا ہوچکا ہے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…