اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹیسٹ ٹیم میں واپسی،انضمام الحق کی تنقید پر فواد عالم کا حیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) دس سال بعد ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے کہاہے کہ ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے میرے جذبات ڈیبیو والے ہوں گے، سری لنکا میں ڈیبیو کیا تھا اب بھی سری لنکا کے خلاف ہی کھیلوں گا،کوشش ہے ٹیسٹ میچ میں 200 فیصد پرفارم کروں۔ اتوار کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم میں سلیکٹ ہونے کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ پرفارم کرتے ہو اور سلیکٹ نہیں ہوپاتے تو ظاہر ہے افسوس ہوتا ہے، ہمارا سب کچھ کرکٹ ہی ہے، کرکٹ چھوڑنے کا سوچ نہیں سکتا۔فواد عالم نے کہا کہ ہمارا کام صرف قومی کرکٹ ٹیم کو پرفارم کرکے دینا ہے، آپ جتنا پرفارم کرتے رہو گے کبھی نہ کبھی تو دروازہ کھلے گا اور دروازہ کھلا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا، مجھے سپورٹ کیا میں ان کا بہت مشکور ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی کلب کا میچ یا ڈومیسٹک کھیل رہا ہوتا ہے تو اس پر پریشر ہوتا ہے، پرفارمنس کا پریشر ہوتا ہی ہوتا ہے، پرفارمنس کا پریشر ضرور ہوگا اتنے عرصے بعد کم بیک ہے لیکن اس پر قابو پانا ہے اور اپنا 100 فیصد دینا ہے۔فواد عالم نے کہا کہ مجھے اللہ نے جو موقع دیا ہے میں اس پر مثبت سوچوں گا اور اس پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا میری کوشش یہی ہے کہ میں اس پلیٹ فارم پر 200 فیصد پرفارم کروں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سالوں بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آرہی ہے اور ہماری دعا ہے کہ پی سی بی کی بنگلہ دیش کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کروانے کی کوشش رنگ لائے۔فواد عالم نے کہا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میرا نام رام پرکاش سے جوڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سری لنکا کی ٹیم کی آمد سے دنیا میں اچھا پیغام جائیگا، کوشش کروں گا انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم کروں۔ایک سوال کے جواب میں فواد عالم نے کہا کہ میری توجہ ٹیسٹ میچ پر مرکوز ہے،

10 سال کا عرصہ بہت ہے اس میں کتنے دن، کتنے گھنٹے، کتنے سیکنڈ کتنے منٹ ہوتے ہیں بس مشکل وقت ہوتا ہے تاہم اس دوران اچھی سوچ کے لوگوں میں بیٹھنا اہم ہے کہ جو آپ کی حوصلہ افزائی کریں۔فواد عالم نے کہا کہ میرے والد صاحب مجھے فائٹر کہتے ہیں کہ پریشان نہیں ہونا گرنا نہیں ہے اس سے بھی میری بہت حوصلہ افزائی ہوئی۔انضمام الحق کی جانب سے تنقید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فواد عالم نے کہا کہ انضمام الحق ہمارے لیجنڈ ہیں میں ان کے آس پاس بھی نہیں ہوں، یہ ان کا نظریہ ہے کہ انہوں نے کچھ اچھا دیکھا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…