ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی میں پاک سری لنکاٹیسٹ میچ عوام کو بھاری پڑ گیا،پاک فوج نے انتظامات سنبھال لئے،کون کون سے روڈ مکمل بند رکھے جائیں گے؟ٹریفک پولیس نے ”پلان“ جاری کردیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے دوران ٹریفک ڈاؤرشن پلان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ 10 تا 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،ڈائیورشن پلان 10 تا 15 دسمبر تک روزانہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذالعمل ہوگا،اسٹیڈیم روڈ کو 9th ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹرن مری روڈ تک دونوں اطراف اختتام میچ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند رکھا جائیگا،

اسلام آباد راول ڈیم کی طرف سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس وے سلپ ٹرن نزد فیض آباد سے ایکسپریس وے پر ڈائیورٹ کیا جائیگا،ٹریفک ڈہوک کالا خان، کھنہ اور کرال استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گی،راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو کڈنی سنٹر کے سامنے بنائے گئے یوٹرن سے مخالف سمت روڈ پر ڈال کر اسلام آباد بھیجا جائے گا۔ پلان کے مطابق آئی جے پی اور 9th ایونیو چوک سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک ڈبل روڈ کی بجائے پنڈورہ چونگی کٹاریاں، کیرج فیکٹری، پیرودہاء، چک مدد اور پیرودھائی موڑ سے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گی۔اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس لوپ سے روات کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے ٹریفک ڈہوک کالا خان، کھنہ اور کرال استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی میں داخل ہوسکے گی، پلان کے مطابق غوثیہ چوک تا شمس آباد یو ٹرن مری روڈ بند ہوگی،فیض آباد سے 6th روڈ چوک، مری روڈ بند ہوگی،کڈنی سنٹر یوٹرن تا فیض آباد تک بند ہوگی،نائینتھ ایونیو تا ڈبل روڈ ٹرن روڈ تک بند ہوگی،ایکسپریس وے فیض آباد لوپ جانب راولپنڈی بند ہوگی،قومی کرکٹ ٹیم ایک طویل عرصے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی،پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن  پیر کو اسلام آباد پہنچیں گی جبکہ قومی ٹیم  پیر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی،سری لنکن ٹیم منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلئے گئے،راولپنڈی سٹیڈیم کے تمام سیکورٹی انتظامات فوج نے سنبھال لیے،میڈیا کو پریکٹس میچ اور میچ کے دوران صرف داخلے کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…