مصباح الحق پر قسمت مہربان ، ایک اور بڑا عہدہ مل گیا

6  دسمبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن ) دورہ آسٹریلیا میں شرمناک شکست کھانے والے ہیڈکوچ مصباح الحق کو پاکستان سپرلیگ فائیو کے لیے اسلام آباد یونائٹیڈ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔مصباح الحق آج ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے ڈراف میں بطور ہیڈ کوچ اسلام آباد ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا چناو کریں گے۔

سعید اجمل کے بعد مصباح الحق دوسرے وہ کھلاڑی ہیں جو جس ٹیم کی طرف سے کھیلتے رہے، اب اسی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ وابستہ ہوئے ہیں۔ مصباح الحق نے تین سیزن اسلام آباد یونائیٹیڈ کی طرف سے کھیلے تاہم پی ایس ایل فور میں مصباح الحق نے پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹیڈ کے ترجمان کے مطابق مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹیڈ دو بار پاکستان سپرلیگ کی چیمپئن بنی، اب وہ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے، یقین ہے کہ بطور ہیڈ کوچ بھی مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹیڈ کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔خیال رہے مصباح الحق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے قبول کرکے پہلے ہی خاصی تنقید کی زد میں ہے، اب پی ایس ایل ٹیم کے ساتھ ان کی بطور ہیڈ کوچ وابستگی کو مفادات کا ٹکراو سمجھا جائے گا۔دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ مصباح الحق پی ایس ایل میں کسی بھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…