لودھراں( آن لائن )جنوبی افریقا کے سابق سٹار کھلاڑی جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان ایمرجنگ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں۔اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور جونٹی رہوڈز ترین کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو ترین اکیڈمی لودھراں میں فیلڈنگ ٹپس دیں۔جونٹی رہوڈز کی قیادت میں تین روزہ ٹریننگ کیمپ میں جنوبی پنجاب کے 30 ایمرجنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی کیمپ میں شریک ہوئے۔
جونٹی رہوڈز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے ٹریننگ کیمپ کی تصاویر شیئر کیں اور پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ50سالہ جونٹی رہوڈز1992سے2003کے دوران جنوبی افریقا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 245 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں اور دنیائے کرکٹ میں وہ اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور تھے۔ورلڈ کپ 1992میں ان کا انضمام الحق کے خلاف مشور زمانہ رن آٹ آج بھی کرکٹ شائقین کو یاد ہے۔