اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بگ بیش لیگ کیساتھ کن دو پاکستانیوں کھلاڑیوں نے معاہدہ سائن کر لیا، نام سامنے آگئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کیلئے معاہدہ ہو گیا ہے، دونوں کرکٹرز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔بگ بیش لیگ 17 دسمبر سے 8 فروری تک کھیلی جا ئے گی۔ میلبورن رینیگیڈز 19 دسمبر کو سڈنی تھنڈرز کے خلاف سیزن کا پہلا میچ کھیلے گی۔

عثمان شنواری مسلسل دوسرے سیزن میں میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے۔ گزشتہ سیزن میں عثمان شنواری کی پرفارمنس شاندار رہی تھی انہوں نے چھ اعشاریہ ایک چار کے اکانومی ریٹ کے ساتھ بولنگ کی تھی جبکہ ان کی اوسط بولنگ اسپیڈ 151 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔عثمان شنواری پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کریں گے اور ان کا کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوا ہے۔عثمان شنواری بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کو ابتدائی پانچ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد ان کی جگہ انگلینڈ کے ہیری گیرنی لیں گے۔ عثمان شنواری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں اگر انہیں ٹیم میں منتخب کر لیا جاتا ہے تو عثمان شنواری کو بگ بیش کے میچز چھوڑنا پڑ سکتے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔اس کے علاوہ آل راو?نڈر فہیم اشرف کا پہلی مرتبہ معاہدہ ہوا ہے۔ وہ میلبورن رینیگیڈز کو ابتدائی 8 میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد ان کی جگہ افغانستان کے محمد نبی لیں گے۔فہیم اشرف فٹنس مسائل کے باعث ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بحالی صحت کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ فہیم اشرف تیزی سے گھٹنے کی انجری سے نجات پا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…