جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اننگز اور48رنز سے شکست دیدی، 0-2 سے کلین سویپ

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(این این آئی)آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سنچری کے بعد مچل اسٹارک اور نیتھن لائن کی بہترین بالنگ کی بدولت پاکستان کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر 0-2 سے کلین سویپ مکمل کر لیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا آغاز پاکستانی ٹیم نے 39 رنز پر 3 کھلاڑیوں کے نقصان سے کیا تو شان مسعود 14 اور اسد شفیق 8 رنز پر کیریز پر موجود تھے۔

ابتدائی طور پر دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو سہارا دیا اور ٹیم کی سنچری مکمل کرائی، دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 103رنز کی شراکت قائم کی لیکن 123 کے اسکور پر قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ کر گئی۔آسٹریلین اسپنر نیتھن لائن نے نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی شان مسعود کو پویلین کی راہ دکھائی اور اس کے بعد اسد شفیق سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی 154 کے مجموعی اسکور پر 57 رنز بنا کر آف اسپنر کو وکٹ دے بیٹھے۔154 رنز پر آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد افتخار احمد اور محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل ہونے کے ساتھ ہی 201 رنز کے مجموعی اسکور پر افتخار احمد بھی 27 رنز پر ہمت ہار گئے۔پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے یاسر شاہ کی ہمت 13رنز پر جواب دے گئی جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی اس مرتبہ صرف ایک رن بنا سکے۔محمد رضوان نے آسٹریلین باؤلنگ کے سامنے کچھ دیر تک مزاحمت کی لیکن جوش ہیزل وڈ نے ان کی بھی وکٹیں بکھیر کراپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔239 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے اور اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پاکستان میچ میں اننگز اور 48رنز سے شکست دے کر سیریز میں بھی 0-2 سے کلین سویپ مکمل کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں جبکہ ہیزل وڈ کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔ڈیوڈ وارنر کو ان کی شاندار ٹرپل سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر وہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے بلے باز ڈیوڈ وارنر کے 335 رنز کی بدولت 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 589 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 302 رنز پر آؤٹ ہو کر فالوآن کا شکار ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…